سُپر ہٹ گانے ’پل پل‘ سے موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے معروف گلوکار عفان خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
گلوکار نے اپنی شادی کا اعلان فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

عفان خان نے نکاح کے پُر مسرت موقع پر ایک مختصر اورنجی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں قریبی عزیز و اقارب اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب سادگی اورروایتی انداز کی خوبصورت مثال رہی۔
معروف اداکارہ مارگوٹ رابی کے ہیرے کا ہار تنازع کا سبب بن گیا، وجہ سامنے آ گئی
گلوکار نے اپنی پوسٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا، مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اوردعاؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
عفان خان کی آواز اور رومانوی انداز انہیں نوجوان نسل میں بے حد مقبول بناتا ہے، اوراب ان کی ازدواجی زندگی کے آغاز پر بھی شائقین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
