اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گاڑی کی خریداری اور ٹرانسفر پر بڑی سہولت مل گئی ،اب گاڑی کی خرید و فروخت پر بائیو میٹرک پاک آئی ڈی ایپ سے کرائی جا سکے گی۔
یہ فیصلہ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ اور سی ای او نادرا عمرخان آزاد کی ملاقات میں ہوا ، عمرشیر چٹھہ نے کہا کہ جمعہ کے روز سے پاک آئی ڈی ایپ کی سہولت شروع کر دی جائے گی۔
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قبضہ مافیا کیخلاف خصوصی شکایات سیل قائم
انہون نے کہا کہ رواں ہفتے سے ہی دوسرے صوبوں کی ری رجسٹریشن کا آغاز کر دیا جائیگا۔ ایپ میں گاڑی نمبر،چیسز نمبر ،مالک کا نام ڈال کر بائیو میٹرک کی جا سکےگی۔
قبل ازیں اوورسیز پاکستانیوں کو اتھارٹی لیٹر ایمبیسی سے تصدیق کروا کر بھجوانا پڑتا تھا، پاک آئی ڈی ایپ پر منتقلی سے گاڑیاں جعلسازی سے ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی۔
