فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے والے کسٹمز افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز نے مشاہدہ کیا ہے کہ متعدد افسران نے اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر سرگرم رہ کر سرکاری قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ نے ایسے طرزِ عمل کو “غیر اخلاقی رویہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز، 1964 کے زمرے میں آتا ہے۔
ایلون مسک کی واٹس ایپ پر سخت تنقید، صارفین کی پرائیویسی کو خطرہ
ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ایستبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ متعلقہ آفس میمورنڈمز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری ہر صورت لازم ہے۔
نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، تاکہ سرکاری اداروں کی نمائندگی کے دوران آن لائن مناسب پروٹوکول اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ناسا کی نئی حیران کن تصاویر: سولر سسٹم کا ممکنہ اختتام قریب؟
یہ اقدام ایف بی آر کی اس مسلسل کوشش کا عکاس ہے کہ سرکاری اہلکار ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال کے دوران پیشہ ورانہ، ذمہ دارانہ اور اخلاقی رویہ برقرار رکھیں۔

