ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس نے پاکستان کے معاشی اشاروں کی پیشگوئی کردی ہے۔
رواں سال 2026میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے ،2027میں مہنگائی معمولی اضافے کے ساتھ 5.6 فیصد تک جاسکتی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.5 فیصد سے بڑھ کر 1.3 فیصد تک جاسکتا ہے ،مالی سال 2026میں پاکستان کی حقیقی جی ڈی پی نمو 3.5 فیصد رہے گی۔
مشیر وزارت خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ پی اور اسٹیٹ بینک کی پیشگوئیوں میں مجموعی طور پر ہم آہنگی ہے۔
نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے2 سالوں کیلئے مہنگائی 5 سے 7 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے ، اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0 سے 1 فیصد کی توقع کی جبکہ معاشی شرح نمو 3.75 سے 4.75 فیصد کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
