مکہ مکرمہ: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان مکہ مکرمہ میں نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے 27 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ جس میں 11 جنوری کو مکہ میں ہونے والی نجی نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر بھی شامل تھیں۔
29 سالہ اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’بسْمِ اللہِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم۔ ایک دعا کا جواب، ایک وعدہ پورا۔ ہمارا نکاح اللہ پاک کے لکھے ہوئے شہر امن اور برکت میں‘‘۔
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے ماشااللہ اور الحمدللہ بھی تحریر کیا۔
View this post on Instagram
نکاح کے موقع پر لائبہ خان نے سادہ مگر پُر وقار سفید عبایا زیب تن کیا جس پر سنہری دبکہ کا کام تھا۔ جبکہ سرخ دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا جس پر ’جواد کی دلہن‘ تحریر تھا۔
اداکارہ نے قدرتی اور بغیر میک اپ کے انداز کو ترجیح دی۔ جس نے ان کی سادگی اور بے ساختہ خوبصورتی کو نمایاں کیا۔
اہم بات یہ ہے کہ لائبہ خان نے اپنے شوہر کی تصویر شیئر نہیں کی اور انہیں عوامی نظروں سے دور رکھا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
لائبہ خان پاکستانی ٹی وی کی ابھرتی ہوئی اسٹار ہیں۔ جنہوں نے کم وقت میں اپنی شاندار اداکاری سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے معروف ڈراموں میں آفت، آس پاس، بیلگام سمیت دیگر سیریلز شامل ہیں۔
