ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شکایت سیل قائم کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے لیے خصوصی کمپلینٹ سیل قائم کیا گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی بذریعہ واٹس ایپ یا ای میل شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم فیصلہ
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈی سی آفس میں خصوصی ڈیسک بھی موجود ہو گا۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اوورسیز کی شکایات پر فی الفور ایکشن لیا جائے گا، قبضہ مافیا کے خلاف شہر بھر میں بلا تفریق کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی۔
