لاہور: عدالت نے غیر قانونی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستیں منظور کر لیں۔
لاہور کی مقامی عدالت میں دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہو سکی اور مزید وقت درکار ہے۔
عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران رجب بٹ اور ندیم مبارک خود پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: کاش اپنا گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا، گلوکارہ ترنم ناز
واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے غیر قانونی ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جس کی تفتیش تاحال جاری ہے۔
