چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ورلڈ کپ میں شرکت کے معاملے پرکہنا ہے کہ پاکستانی حکومت جو فیصلہ کریگی من و عن عمل کریں گے،
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ،محسن نقوی نے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ سے متعلق پی سی بی کے مؤقف پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا۔کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مکمل حمایت کی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو آئی سی سی پاکستان پر سخت پابندیاں لگا سکتا ہے، بھارتی میڈیا
محسن نقوی نے پاک آسٹریلیا ٹی 20سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پر مبنی ہے۔
پی سی بی آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتا ہے،ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنگلہ دیش کی حمایت کی، پاکستانی حکومت جو فیصلہ کرے گی ، اس پر من و عن عمل کریں گے۔
بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنیکا آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا
سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، سب کو اصولوں پر چلنا چاہیے،ہمارے کھلاڑی با صلاحیت اور ہر لحاظ سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں،کسی بھی میدان میں کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوتی ہے ۔
