بھارتی کرکٹر سمریتی مندھانا اور میوزک کمپوزر پالاش مچل کی گزشتہ دسمبر میں ہوئی ہائی پروفائل شادی کے خاموش اختتام پر اب نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جنہوں نے اس معاملے کو دوبارہ خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب جو نومبر میں منعقد ہونے والی تھی اور جس میں قریبی دوست اور اہلِ خانہ کی شرکت متوقع تھی، اچانک چند ہفتوں بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔ ابتدائی رپورٹس میں خاندان میں بیماری اور پالاش مچل کا مختصر مدت کے لیے اسپتال میں داخلہ اس فیصلے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔
میرب علی کی زندگی میں نیا شخص؟ سالگرہ کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی
تاہم اداکار اور پروڈیوسر ودنیان مانے، جو بھارتی خواتین قومی ٹیم کی ایک کھلاڑی کے بچپن کے دوست ہیں، نے ایک مختلف بیان دیا ہے۔
ودنیان نے حالیہ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریبات کے دوران پالاش مچل کو ایک اور خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ودنیان نے کہا کہ میں 23 نومبر 2025 کو شادی کی تقریبات میں موجود تھا جب پالاش ایک خاتون کے ساتھ بستر میں پکڑا گیا۔ صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور بھارتی خواتین کرکٹرز نے اسے مارا پیٹا۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ پورا خاندان چھوٹے موٹے چوروں کی طرح ہے، اور انہوں نے توقع کی تھی کہ مچل شادی کے بعد تنہا زندگی گزارے گا، لیکن معاملات الٹ گئے۔ ودنیان نے پالاش مچل پر 40 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے پالاش مچل نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے، تاہم شادی سے متعلق تازہ الزامات پر اب تک کوئی عوامی ردعمل نہیں دیا اور اس حوالے سے اسمریتی مندھانا نے ابھی تک کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا۔
آغا علی کا دوسری شادی کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا
جوڑا کئی برسوں تک تعلق میں رہا اور کھیل و فلمی دنیا کی نسبتاً خاموش مشہور جوڑی سمجھا جاتا تھا۔ علیحدگی کے بعد 29 سالہ اسمریتی مندھانا دوبارہ بھارتی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں، جبکہ پالاش مچل اپنی نئی فلمی پروجیکٹ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
