خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ قریشی موڑ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوا دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ضلعی پولیس آفیسر نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
ڈی ایس پی کے مطابق زخمیوں میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود بھی شامل ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔
