فلسطینی پانچ سالہ بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی فلم ”وائس آف ہند رجب” کو عالمی شہرت یافتہ آسکر ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزد کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فلم میں 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی دلخراش کہانی بیان کی گئی ہے، جو جنوری 2024 میں غزہ پر ہونے والے حملے کے دوران جاں بحق ہو گئی تھی، فلم اس کے آخری لمحات کو دردناک مگر حقیقت کے قریب انداز میں پیش کرتی ہے۔
وہ عام غلطیاں جو ویزا مسترد ہونے کی وجہ بنتی ہیں؟
کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ ہند رجب اپنے چھ رشتہ داروں کے ساتھ غزہ شہر سے فرار کی کوشش کر رہی تھی، جب ان کی گاڑی پر اسرائیلی فائرنگ ہوئی۔ اس حملے میں ہند کے علاوہ تمام رشتہ دار ہلاک ہو گئے۔ ہند رجب کچھ دیر کے لیے زندہ رہی، لیکن بعد ازاں انہیں بھی گولی مار دی گئی۔
ہند رجب کی آخری فون کالز، جو انہوں نے فلسطینی ریڈ کریسنٹ ریسکیو سروسز کو کی تھیں اور جن میں وہ مدد کے لیے فریاد کر رہی تھیں، نے عالمی سطح پر غم و غصہ پیدا کیا اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول کرائی۔
یہ فلم 2025 میں وینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے دوران غیر معمولی پذیرائی حاصل کر چکی ہے، جہاں اسے تقریباً 24 منٹ تک اسٹینڈنگ اوویشن دی گئی اور فیسٹیول کا دوسرا بڑا اعزاز سلور لائن گرینڈ جیوری پرائز بھی ملا۔
فلم کو عالمی سطح پر اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ یہ نہ صرف ایک معصوم بچی کی انسانی جدوجہد کو بیان کرتی ہے بلکہ غزہ کے حالات پر بھی روشنی ڈالتی ہے، جنہیں دنیا بھر میں سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان میں آن لائن ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف
آسکر نامزدگی کے اعلان کے بعد، ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ یہ نامزدگی فلم کے تخلیقی وژن اور پروجیکٹ کو حقیقت میں بدلنے والی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
