راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ان کی منگوائی گئی کتابیں فراہم کر دی گئیں۔
رالپنڈی کی عدالت میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عمران خان کی جانب سے منگوائی گئی کتابیں عدالت میں جمع کرا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان زراعت، صنعت، معدنیات، اے آئی اور آئی ٹی میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم
عمران خان کو جو کتابیں فراہم کی گئیں۔ ان میں انڈیا: برصغیر کی 5 ہزار سالہ تاریخ، دی سن مسٹ سیٹ اور شٹرڈ لینڈز شامل ہیں۔
