ڈیوس: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت، صنعت ، معدنیات، اے آئی اور آئی ٹی میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیوس میں پاکستان پویلین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے۔ اور سماجی اشاریے بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اور مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کی برآمدت بڑھانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ نوجوانوں کو ہنر مند اور تربیت کی فراہمی کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ نیو ٹیک نوجوانوں کو عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ تربیت فراہم کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی میں بھی مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22.5 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گیا ہے۔ اور گزشتہ سال کی زرعی برآمدت انتہائی حوصلہ افزا رہی ہیں۔ پاکستان میں اب معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان خلیجی ملکوں اور دنیا کے دیگر حصوں میں ملازمتوں کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ علم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: ایک دکان سے مزید 30 لاشیں برآمد، تعداد 60 ہو گئی
انہوں نے کہا کہ پاکستان زراعت، صنعت، معدنیات، اے آئی اور آئی ٹی میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہپی آئی اے کی نجکاری مکمل شفافیت کے ساتھ عمل میں لائی گئی۔
