کراچی: سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے اداکار فہد مصطفی کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہیں؟
سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں۔ جہاں انہوں نے انڈسٹری کے کئی پہلوؤں پر بے باک گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے فہد مصطفیٰ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے حیران کن انداز میں کہا۔ فہد مصطفیٰ؟ وہ کون ہیں؟
فضیلہ قاضی کے اس جواب کو ناظرین نے چونکا دینے والا قرار دیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ وہ فہد مصطفیٰ کو جانتی ہی نہیں۔
ہمایوں سعید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فضیلہ قاضی نے کہا کہ اگر وہ ان کے گھر آئیں تو وہ صرف ایک کپ چائے پیش کریں گی۔ تکنیکی طور پر تو انہیں اتنا بھی نہیں کرنا چاہیے۔ تاہم وہ بطور انسان مہمان نوازی کو ترجیح دیتی ہیں۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کے کاروباری پہلو پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اداکار لوگوں سے پیسے لے کر ڈرامے بناتے رہے۔ اور اپنا چہرہ بیچ کر آج بڑے پروڈیوسرز بن گئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض مواقع پر ادائیگیاں کی گئیں اور بعض اوقات نہیں۔ جبکہ کچھ لوگ صرف دوسروں کے پیسے سے شہرت حاصل کرتے رہے۔
واضح رہے کہ فضیلہ قاضی نے شوبز کیریئر کا آغاز کم عمری میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے کیا اور کئی یادگار ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنائی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں دشت، کشش، مقدس، نظر بد، تیرے بن اور صرف تم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: اردو سنیما کے معروف اداکار الیاس جاوید انتقال کر گئے
فضیلہ قاضی کی شادی اداکار قیصر نظامانی سے ہوئی۔ اور یہ جوڑا شوبز انڈسٹری میں ایک کامیاب اور مثالی ازدواجی زندگی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
