کراچی کے ایم جناح روڈ پر واقع آتشزدگی سے بری طرح متاثر ہونے والے گل پلازے کی عمارت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا۔
ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گل پلازہ میں ریسکیو 1122 کو فائنل سرچ کا حکم دے د یا گیا، فائنل سرچ کے بعد گل پلازہ کی عمارت کو مسمارکر دیا جائے گا،عمارت کو مسمار کرنے کی ذمہ داری ایس بی سی اے کی ہو گی۔
سانحہ گل پلازہ، آتشزدگی کے باوجود قرآن پاک محفوظ رہے
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کی رپورٹ میں عمارت کوخطرناک اورناقابل استعمال قرار دیا تھا، اِس حوالے سے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بھی تصدیق کر دی۔
