ملک بھر میں شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اسلامی مہینے کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
شعبان المعظم 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہوگا، جبکہ شعبان کے 30 دن مکمل ہونے کی صورت میں رمضان المبارک کا آغاز 20 فروری 2026 سے ہوگا۔
رمضان کے لئے شفاف اور سودمند پیکج تیارکیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان حسبِ روایت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو ماہِ شعبان کے اختتام پر اجلاس منعقد کر کے شہادتوں کی روشنی میں چاند دیکھنے کا فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مذہبی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی سرکاری سطح پر رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
