دنیا کے معروف فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم اور فیشن ڈیزائنر وکٹوریا بیکہم اپنے بڑے بیٹے بروکلین بیکہم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے باعث خبروں میں ہیں۔
بروکلین بیکہم نے پیر 19 جنوری کو انسٹاگرام پر ایک جذباتی بیان میں اپنی اہلیہ نیکولا پیلٹز بیکہم کے ساتھ 2022 میں ہونے والی شادی اور والدین ڈیوڈ و وکٹوریا بیکہم کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کا تفصیلی ذکر کیا۔
ماہرہ خان برقع پہنے گی تو ڈانس کیسے کرے گی؟ جواد احمد تنقید کی زد میں
Brooklyn Beckham speaks out against parents Victoria and David Beckham:
“I do not want to reconcile with my family. I’m not being controlled, I’m standing up for myself for the first time in my life. […] My parents have been trying endlessly to ruin my relationship since before… pic.twitter.com/FBFlK1d4fu
— Pop Base (@PopBase) January 19, 2026
بروکلین نے کہا کہ ان کے خاندان میں عوامی تشہیر اور برانڈ کی مقبولیت ہمیشہ ترجیح رہی، اور خاندانی تعلقات اکثر سوشل میڈیا پر نمائش یا رسمی تصاویر تک محدود رہتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ نیکولا کو خاندان کی جانب سے مسلسل بے احترامی کا سامنا رہا، اور والدہ نے ماضی کی خواتین کو جان بوجھ کر ان کی زندگی میں دوبارہ شامل کر کے انہیں غیر آرام دہ حالات میں ڈالا۔

بروکلین کے مطابق شادی سے پہلے خاندان نے ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے نام کے حقوق سے دستبردار ہو جائیں، اور شادی کے دن وکٹوریا بیکہم نے پہلے سے طے شدہ فرسٹ ڈانس میں مداخلت کی، جس سے انہیں ذاتی اور عوامی سطح پر شرمندگی ہوئی۔
مریم اورنگزیب کے نئے انداز پر تنقید کرنے والوں کو بشریٰ انصاری کا کرارا جواب
انہوں نے مزید بتایا کہ لندن میں والد کے سالگرہ کے موقع پر ملاقات کے لیے جانے کے باوجود انہیں ایک ہفتے تک اجازت نہیں دی گئی، اور شادی سے ایک رات قبل خاندان کے بعض افراد نے واضح کیا کہ نیکولا خاندان کا حصہ نہیں ہیں۔ شادی کے بعد سے والدین کی جانب سے نجی اور عوامی سطح پر مسلسل تنقید اور دباؤ جاری رہا۔
بروکلین بیکہم نے اختتام میں کہا کہ وہ زندگی کے بیشتر حصے میں والدین کے کنٹرول میں رہے اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، لیکن خاندان سے فاصلہ اختیار کرنے کے بعد انہیں پہلی بار سکون اور آزادی محسوس ہوئی۔
