کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے شہر قائد سوگ میں مبتلا ہے۔
اس تباہی کے منظر میں حیرت انگیز منظر بھی دیکھنے کو ملا، آگ بجھنے کے بعد سرچ آپریشن کا عمل جاری ہے اس دوران ریسکیو اہلکار پلازے کی مسجد میں داخل ہوئے تو دنگ رہ گئے۔
مسجد میں قرآن پاک معجزانہ طور پر بالکل محفوظ تھے، آگ سے مسجد بھی محفوظ رہی، ریسکیو والوں نے قرآن پاک محفوظ مقام پر منتقل کر دیے ہیں۔
کراچی گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد
مسجد کی ویڈیو سامنے آگئی
مسجد میں رکھے قرآن پاک آگے سے محفوظ
رہے، سبحان اللہ
Karachi gul plaza Masjid video#GulPlazaFire #karachigullplaza #KarachiNews #karachifire pic.twitter.com/5saqIcX4N7— Sumair jamil (@sumair_shah123) January 19, 2026
ریسکیو اہلکار نے اس موقع پر ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے پہلے فلور پر قائم مسجد کلیئر کردی گئی، پہلے فلور پر مسجد میں کوئی شخص نہیں ہے۔
سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہو گئی، 75 کے لاپتہ ہونے کی تصدیق
واضح رہے کہ اس سانحے میں اب تک 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 83 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
