جے یو آئی رکن نعیمہ کشور نے سولر صارفین کیلئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھا دی۔
وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی رکن نعیمہ کشور نے سولر بجلی کے ریٹس کم کرنے کے خلاف معاملہ اٹھایا۔
خیبر پختونخوا حکومت کا مستحق افراد کو مفت سولر سسٹم اور سولر آلات دینے کا فیصلہ
نعیمہ کشور کا کہنا تھا کہ پہلے سولر کو فروغ دیا گیا اب حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، پہلے سولر صارفین جو بجلی پیدا کرکے کمپنیوں کو دے رہے تھے ان کا ریٹ اور تھا اب کم کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافے کا رجحان سامنے آ گیا ہے۔مقامی مارکیٹوں میں 585، 645 اور 720 واٹ کے حامل درآمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطاً پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16 سے 17 ہزار تک بڑھ کر 20 سے 21 ہزار، 645 واٹ کی قیمت 20 ہزار سے بڑھ کر 24 سے 25 ہزار جبکہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت بڑھ کر 30 سے 35 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
ملک میں سولر انرجی کے استعمال سے متعلق اہم خبر آگئی
عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت میں اضافہ سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
