لندن، ساؤتھ کنزنگٹن میں واقع ایرانی سفارتخانے پر ہونے والے پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 پولیس افسران زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔
میٹ پولیس کے مطابق مظاہرے کے دوران کم از کم 14 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے ایرانی سفارتخانے پرلہرانے والا ایرانی پرچم اتارا، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پرتشدد، ایمرجنسی ورکرز پرحملے اوراملاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
مزید براں میڈیا نے اطلاع دی کہ گرفتارافراد پرسفارتی مقام پربغیراجازت داخل ہونے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے تحت سنگین جرم تصور ہوتا ہے۔
ایران میں اموات اور نقصانات کے ذمہ دار امریکی صدر ہیں ، سپریم لیڈر
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہروں کے دوران حفاظتی ہدایات پرعمل کریں اورکسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں۔
حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اورگرفتارافراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ سفارتی عملے اور مقامی امن وامان کو یقینی بنایا جا سکے۔
