ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات، نقصانات اور ایرانی عوام پر بہتان لگانے کے لیے امریکی صدر ذمہ دار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ تازہ ہونے والے ایران مخالف فسادات مختلف تھے جس میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھے۔
جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام
ان کا کہنا تھا کہ امریکی مداخلت نے حالات مزید خراب کیےاور ایرانی عوام کو نقصان پہنچایا، امریکا اور اسرائیل کی وجہ سے ایران میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ملک کو جنگ میں نہیں دھکیلے گا تاہم اندرونی اور بیرونی مجرموں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
