افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نوین الحق انجری کی وجہ سے اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہو گئے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نوین الحق آئندہ ہفتے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے۔ نوین الحق رواں ماہ کے آخر میں سرجری کروائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ٹی 20 میچز کے اوقات کار تبدیل
افغانستان کرکٹ بورڈ نے تاحال نوین الحق کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں اسپنر اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور فاسٹ باؤلر ضیا الرحمان شریفی شامل ہیں۔
نوین الحق کی انجری کی نوعیت ابھی تک سامنے نہیں آ سکی۔ واضح رہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو گا۔
