بھارتی میڈیا کے مطابق کنڑ اور تامل ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نندنی سی ایم نے بنگلورو میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے مرنے سے قبل ایک تحریری نوٹ چھوڑا ہے، جس میں انہوں نے والدین کی جانب سے شادی کے لیے دباؤ اور ذہنی دباؤ کا ذکر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نندنی نے نوٹ والدین کے نام لکھا، جس میں کہا گیا کہ وہ شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں اور مسلسل دباؤ کے باعث ڈپریشن کا شکار تھیں۔
اداکارہ نے یہ بھی تحریر کیا کہ انہیں اپنی مرضی کے خلاف فیصلوں پر مجبور کیا جا رہا تھا، جس نے ان کی ذہنی کیفیت کو مزید متاثر کیا۔
فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نندنی کی موت کے حقیقی اسباب کے حوالے سے حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی، جبکہ تحریری نوٹ کے مواد کو بھی تفتیش کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاحال کسی قسم کی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نندنی حال ہی میں تامل سیریل ’’گوری‘‘ میں نظر آئی تھیں، جس میں ان کے کردار کی موت زہر پینے سے دکھائی گئی تھی تاہم حکام نے اس منظر کو اداکارہ کی موت سے جوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک اتفاق ہے۔
