امریکا میں بارش اور شدید برفباری کے باعث نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے ۔راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، امدادی ٹیمیں بھی پوری طرح متحرک ہیں۔
Saturday Morning Snow Ops Update:
Yes, the white stuff arrived. Snow melts and refreezes. Plows and salt spreaders will be out as long as needed to address icy conditions.
While we take care of streets, property owners are responsible for clearing the sidewalks abutting their… pic.twitter.com/HwWQPHBmEF
— NYC Sanitation (@NYCSanitation) December 27, 2025
خبرایجنسی کے مطابق ملک بھر میں 14 ہزار 400 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکارہیں ، ریاست نیو جرسی ، نیویارک ، امریکی شہر شکاگو اور بوسٹن میں تیز برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید برفباری کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ریاست کیلیفورنیا میں سیلاب کے باعث ٹریفک متاثر، سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔
ریاست بھر میں 50 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں ، لاس اینجلس کاؤنٹی میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے ، سیلابی ریلوں کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہے۔
