اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 15 ارب 90 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں ۔
آئی ایم ایف کے 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
دوسری جانب کمرشل بینکوں کےذخائر 8کروڑ20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
ملکی مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ملکی مجموعی ذخائر 21ارب8کروڑڈالر سے کم ہوکر 21ارب2کروڑڈالرکی سطح پر آگئے۔
