بالی ووڈ کی معروف پاکستان مخالف فلم دھریندر کے سیکوئل ’’دی ریوینج‘‘ کی باقاعدہ نمائش کے لیے 19 مارچ 2026 کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، فلم کے دوسرے حصے کا عندیہ پہلے حصے کے اختتامی پوسٹ کریڈٹ منظر میں دیا گیا تھا، جو 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوا تھا۔ سیکوئل میں مرکزی کردار حمزہ/جسکرت، جسے رنویر سنگھ نے نبھایا ہے، کی ماضی کی زندگی اور اس کے پس منظر کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے۔
فلم دھریندر کے مرکزی کردار رنویر سنگھ کا تعلق بھی کراچی سے نکلا
کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح جسکرت ایک سزائے موت کے قیدی سے بھارتی خفیہ ادارے کے سربراہ اجے سنائل کی نگرانی میں ایک تربیت یافتہ ایجنٹ بن جاتا ہے۔ فلم میں اس کردار کے سفر کو جذباتی گہرائی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنے عزائم، وفاداری اور کراچی کے علاقے لیاری میں طاقت کے منفی اثرات کے بیچ مشکل فیصلوں کا سامنا کرتا ہے۔
فلم کی ریلیز کو عید کے ساتھ ساتھ بھارت کے تہوار گودی پڈوا اور اوگادی کے موقع سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس کے باعث اسے ایک بڑی تعطیلاتی فلم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جہاں فلم کا پہلا حصہ صرف ہندی زبان میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، وہیں سیکوئل کو ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بیک وقت ریلیز کیا جائے گا۔
فلم کی تیاری جے آئی او اسٹوڈیوز اور بی 62 اسٹوڈیوز کے اشتراک سے کی گئی ہے۔ سیکوئل کی کہانی پہلے حصے کے سنسنی خیز اختتام سے ہی آگے بڑھتی ہے اور کریڈٹس میں اشارہ کیے گئے انتقام کے مرکزی خیال کے گرد گھومتی ہے۔
اکشے کھنہ کی بے نظیر اور زرداری کے ساتھ تصویر دھریندر تنازعے کے دوران وائرل
واضح رہے کہ یہ تمام معلومات فلم کے پہلے حصے کے پوسٹ کریڈٹ مناظر اور ابتدائی سرکاری جھلکیوں پر مبنی ہیں، جبکہ مکمل ٹریلر تاحال جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث کچھ پہلوؤں پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
