بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی کے پہلے ہی دن رنز اور سنچریوں کے انبار لگ گئے۔
بھارت میں جاری وجے ہزارے ٹرافی کا موجودہ سیزن بدھ کو شروع ہوا ، ٹورنامنٹ کے پہلے دن 18 میچز کھیلے گئے جس میں مجموعی طور پر 22 سنچریاں اسکور کی گئیں، جبکہ ایک میچ میں ڈبل سنچری بھی بنی۔
ایشز سیریز کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ ، بلے باز بری طرح فلاپ ، پہلے روز 20 وکٹیں گر گئیں
یہ وجے ہزارے ٹرافی کی تاریخ میں کسی ایک دن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 12 دسمبر 2021 اور3 جنوری 2025 کو ٹرافی کے ایک دن میں 19 سنچریاں بنی تھیں۔
بہار نے اروناچل پردیش کے خلاف 50 اوورز میں 574 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔ ویرات کوہلی نے نئی دہلی اور روہت شرما نے ممبئی کیلئے سنچریاں بنائیں۔
کرکٹ کا جنون، ٹیسٹ میچ دیکھنے ایک لاکھ شائقین اسٹیڈیم میں امڈ آئے
غیر معمولی بیٹنگ کے بعد باؤلرز کی صلاحیتوں اور پچز کی تیاری پر سنجیدہ سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔ کئی میچز میں بولرز مکمل طور پر بے بس دکھائی دیئے۔
