انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو اسٹروؤس (andrew strauss marriage)نے اہلیہ کی وفات کے 7 برس بعد دوسری شادی کرلی۔
48 سالہ سابق بیٹر نے سوشل میڈیا پر 30 سالہ انٹونیا لیس پیٹ کے ہمراہ شادی کی تصاویر شیئر کیں، تقریب جنوبی افریقہ میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر اسٹروس نے لکھا کہ ہماری پسندیدہ جگہ پرسب سے خاص دن کا جشن مناتے ہوئے ، آپ نے مجھے اور بچوں کو جس طرح پیار دیا اور حقیقی خوشی دکھائی اس کے لیے میں سب کا شکر گزار ہوں۔
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کر لی
انٹونیا اپنی فائن آرٹ ایڈوائزری کمپنی چلاتی ہیں، یادر ہے کہ اسٹروس کی پہلی اہلیہ روتھ 29 دسمبر 2018 کو پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے چل بسی تھیں۔
46 سالہ روتھ اور اسٹروس کاساتھ 15برسوں پر محیط رہا، ان کے 2بیٹے سموئیل اور لوکا اب بالترتیب 19 اور17 سال کےہیں، شادی کے موقع پر صرف قریبی خاندان کو مدعو کیا گیا تھا۔
