اسلام آباد: انڈر 19 ایشیا کپ میں فتح پر وزیراعظم شہباز شریف نے باغ، آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبیداللہ کی خدمات کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران شہباز شریف نے ڈاکٹر عبیداللہ کی بھرپور ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے جس انداز میں ہمارے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر توجہ دی، اس کا بھرپور نتیجہ نکلا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب، میرا بھی کمر کا مسئلہ ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیراعظم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ڈاکٹر صاحب نے ورلڈ کپ کیلئے انڈر 19 ٹیم کے ساتھ زمبابوے جانا ہے، آپ کی کمر انشاء اللہ واپسی پر دیکھیں گے۔
ڈاکٹر عبیداللہ کا تعلق باغ کے گاؤں کفل گڑھ سے ہے، ڈاکٹر عبیداللہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کیساتھ بطور ڈاکٹر آف فزیکل تھیراپی وابستہ ہیں، وہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ری ہیب دیکھتے ہیں۔
دورہ سری لنکا میں شاداب خان کی قومی اسکواڈ میں واپسی کا امکان
ان کے نمایاں کارناموں میں نسیم شاہ کا ری ہیب اور کرکٹ میں واپسی ہے، وقار یونس، مصباح الحق، بابر اعظم، شاہین شاہ، سلمان علی آغا، اظہر علی، محمد حفیظ، کامران اکمل، عمر اکمل سمیت درجنوں کھلاڑیوں کا ری ہیب کر چکے ہیں۔ حال ہی میں انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔
