فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ غیر یقینی حالات میں فیصلہ سازی اور فکری استقامت ناگزیر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا،صدر این ڈی یو کی جانب سے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا گیا۔
نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا کی جانب سے بریفنگ دی گئی ،قومی سلامتی کو درپیش داخلی، علاقائی اور عالمی چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے بدلتے سیکیورٹی ماحول میں کثیر الجہتی تیاری پر زوردیا،بریفنگ میں دشمن عناصر کی جانب سے پراکسیز اور بالواسطہ حربوں کے استعمال کی نشاندہی کی گئی ۔
سید عاصم منیر نے مستقبل کی قیادت کو خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیر یقینی حالات میں فیصلہ سازی کو اہم ترین صلاحیت قرار دیا۔
فیلڈ مارشل نے این ڈی یو کے کردار اور پیشہ ورانہ عسکری تعلیم کی تعریف کی ، شرکاء کو چوکنا، باصلاحیت اور ثابت قدم رہنے کی تلقین کی گئی ۔
