ملک میں رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔
کیلنڈر کےمطابق برکتوں والےمہینےکا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونےکی توقع ہے،جس کا مطلب ہے کہ اب رمضان المبارک کی آمد میں محض 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں۔
رجب المرجب کا چاند نظر آیا یا نہیں،اعلان کردیا گیا
اگررجب اورشعبان،دونوں مہینے اپنےمقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے،تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔
کیلنڈر کےمطابق اگررمضان المبارک کے 30 روزےپورے ہوئےتو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوارکو ہونے کا امکان ہے،تاہم 29 روزے ہونےکی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے،عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات عیدالفطر کے بعد لینے کا فیصلہ
واضح رہے ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے،کیونکہ رجب کے بعد شعبان، اور پھر رمضان المبارک آتا ہے،جومسلمانوں کے لیے ایک انتہائی مقدس مہینہ ہے۔

