وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی اگلے ماہ جنوری میں ہونا قرار پائی ہے۔
قومی اسمبلی کے سابق رکن شیخ روحیل اصغر نے تصدیق کی ہے کہ جنید صفدر کی شادی ان کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔
روحیل اصغر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری پوتی شانزے مریم کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کی بہترین دوست ہے، دونوں کا ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہے، وہیں سے انہوں نے میری پوتی کو پسند کیا۔
جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ میں طلاق ہوگئی
انہوں نے کہا کہ ایک دن مریم کا پیغام آیا کہ ہم آپ کی طرف آنا چاہ رہے ہیں، پہلے وہ لوگ آئے، اس کے بعد ہم گئے اور رشتہ طے پایا۔
انہوں نے بتایا کہ جنوری کی 17،16 اور 18 کو شادی کی تقریبات ہوں گی ، شادی پر صرف قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔
