انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سمیر منہاس نے 13 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
انہوں نے انڈر 19 کے سابق اوپنر سمیع اسلم کا ریکارڈ توڑا، سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو بڑے مارجن سے فائنل میں ہرا کر غرور خاک میں ملایا۔
سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 172 رنز کی اننگز کھیلی، وہ ٹورنامنٹ میں 471 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر بھی رہے، سمیر منہاس نے ایشیا کپ کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
بھارت کیخلاف چوکوں چھکوں کی برسات، پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے ریکارڈ بنا ڈالا
سمیر منہاس سے قبل 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستانی اوپنر سمیع اسلم نے ٹورنامنٹ میں 461 رنز بنائے تھے۔
اس کے علاوہ کسی نوجوان کھلاڑی کا بھارت کے خلاف 172 سب سے بڑا اسکور تھا، یہ بھارت کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔
