نسٹ (NUST)کے محققین نے مصنوعی ذہانت(AI) سے لیس ڈرون سپرے سسٹم تیار کر لیا جو فصلوں کی دیکھ بھال کو مؤثر، کم خرچ اور ماحول دوست بنانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
جدید نظام کے ذریعے ڈرونز کھیتوں کا باریک بینی سے تجزیہ کرتے ہیں اور صرف ان حصوں پر کیڑے مار ادویات کا سپرے کرتے ہیں جہاں واقعی ضرورت ہو۔

طریقۂ کار سے نہ صرف زرعی زہروں کے ضیاع میں نمایاں کمی آتی ہے بلکہ مٹی، پانی اور فضائی آلودگی بھی کم ہوتی ہے جو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی پر مبنی یہ ٹیکنالوجی کسانوں کے اخراجات کم کرنے، پیداوار بڑھانے اور فصلوں کو بیماریوں سے بہتر انداز میں محفوظ رکھنے میں مدد دے گی۔
پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے 26-2025 کا اعلان
منصوبے کو سمارٹ فارمنگ کے فروغ کی جانب ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے جو پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
