پاکستان ایشیا کپ انڈر 19 (under 19 asia cup)کے دوسرے سیمی فائنل میں (pak u19 vs ban u19) بنگلا دیش کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
پاکستان نے 122 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، سمیر منہاس نے شاندار اننگز کھیلی۔وہ 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔عثمان خان27اوراحمد حسین نے 11رنز بنائے۔
قبل ازیں دبئی میں ہونے والی میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اورپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بارش کے باعث میچ کو 27، 27 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
پاکستان انڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستانی بائولرز کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے بنگلا دیش کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، پوری ٹیم 26.3 اوورز میں 121 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حذیفہ احسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،علی رضا،محمد صیام ، احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
پہلے سیمی فائنل میں بھارت ، سری لنکا کوہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ اتوار 21 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
