پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی۔
نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نئی ٹیموں کی بولی کے لیے بنیادی قیمت 40 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے ، اس قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نیتھن لیون وکٹوں میں آگے نکل گئے ، گلین میگرا کا کرسی اٹھا کر ردعمل کا اظہار
بولی میں شامل ہونے والوں کو سکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر 2 لاکھ ڈالر بڈنگ فیس جمع کرانا ہو گی ، بولی میں ناکامی پر 20 ہزار ڈالر فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے جبکہ باقی ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر واپس کر دیئے جائیں گے۔
ذرا ئع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی بڈ کمیٹی تمام ٹیکنیکل معاملات کا جائزہ لے گی۔ کوالیفائیڈ بڈرز کو نیلامی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ جو مالک دس سالہ حقوق کے لیے فرنچائز خریدے گا وہ پہلے تین سال اسے فروخت نہیں کرسکے گا۔
پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ترین اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں تنازع کی وجہ سے ملتان سلطانز کے مالک نے فرنچائز کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا ہے ، ان کا معاہدہ 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گا ۔
