فیفا نے 2026 کے عالمی کپ کے لیے انعامی رقم میں 50 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے لیے مالی معاونت کی نئی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے ریکارڈ 72 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی مجموعی انعامی رقم منظورکی گئی ہے، جو گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
اس اقدام کا مقصد عالمی کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو بہترمالی سہولیات فراہم کرنا اور کھیل کے معیار کو مزید بلند کرنا بتایا گیا ہے۔
فیفا کے مطابق یہ ریکارڈ رقم کھلاڑیوں کی کارکردگی کو فروغ دینے اور فٹ بال کی عالمی سطح پر ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
آئی سی سی رینکنگ، صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈرز کو پچھاڑ دیا
ٹورنامنٹ کے دوران مختلف مرحلوں میں ٹیموں کو فراہم کی جانے والی انعامی رقم بھی اس بجٹ میں شامل ہے تاکہ عالمی کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں اپنے وسائل بہترانداز میں استعمال کرسکیں۔
