پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کو کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب لے جایا گیا، ڈاکٹرز نے ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے کے گھر جانے کی اجازت دے دی۔
کولکتہ میں لیونل میسی کا مجسمہ ، سوشل میڈیا صارفین کو شعیب ملک زیادہ یاد آ گئے
دوسری جانب جاوید میانداد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔
