دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی دولت میں ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 358.7 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
بلومبرگ کی ورلڈز رچسٹ فیملیز 2025 کے عنوان سے دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں عرب کے 3 بااثر اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا النہیان خاندان، سعودی عرب کا آل سعود اور قطر کا آلثانی خاندان شامل ہے۔
ایلون مسک دنیا کے پہلے 600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے مالک بن گئے
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے حکمران آلنہیان خاندان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے جن کی مجموعی دولت کا تخمینہ 335.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
سعودی عرب کا شاہی آل سعود خاندان فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر ہے۔ قطر کا آل ثانی خاندان فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی مجموعی دولت کا اندازہ 199.5 ارب ڈالر ہے۔
ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز میں بڑی گراوٹ ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی
فہرست میں معروف ریٹیل اسٹور چین والمارٹ کے مالک امریکا کے والٹن خاندان کو دنیا کا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے ، ان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
