ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو (surya kumar yadav)کی فارم بھارت کیلئےتشویش کا باعث بن گئی ہے ۔
جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے میچ میں بھی انھوں نے سیٹ ہونے کی کوشش میں وکٹ گنوادی ، رواں برس ٹی 20 میں ان کی کار کردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔
بھارتی ٹیم نے مسلسل ٹاس ہارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
سوریا کمار یادیو نے 15 سے کم کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 126.41 رہا، ان کے نائب شبمن گل بھی جد وجہد کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقا سے جاری 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے بعد بھارتی ٹیم کو اتنے ہی میچز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں ۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے سو یا کمار یا د یو اورشبمن گل دونوں کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ان فارم ابھیشک شرما کے کندھوں سے بوجھ کم کرنا ہو گا۔
سنیل گواسکر برہم، بھارتی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کر دیا
واضح رہے بھارت کو اگلے سال فروری میں اپنے ملک میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی شریک میزبانی کرنا ہے۔
