سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم (pension)کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
ملازمین کی موجیں؛ وفاقی حکومت نے اہم اعلان کردیا
ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دے دی، جو یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ملازمین پر لاگو ہوگی۔
کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ خزانہ سندھ پنشن فنڈ مینیجرز سے معاہدہ کرے گا، پنشن فنڈ مینیجرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہوں گے۔
اسکیم کے تحت پنشن فنڈ مینیجرز چار ذیلی فنڈز، منی مارکیٹ، قرضہ، ایکویٹی انڈیکس اور ایکویٹی کا انتظام کریں گے۔
اسپیشل فیملی پنشن: ورثاء 25 فیصد کمیوٹڈ پنشن کے اہل قرار
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ قدرتی موت یا معذوری پر 10 لاکھ روپے انشورنس فراہم کی جائے گی، حادثاتی موت کی صورت میں 20 لاکھ روپے انشورنس کوریج دی جائے گی، انشورنس رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
