پاکستان،یواے ای (pak u19 vs uae u19)کو 70رنز سے شکست دیکرانڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
242رنز ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم171رنز بنا سکی، یو اے ای کے آیان مصباح 77رنز بنا کر نمایاں رہے،پرتھوی مادھو نے27اوریاین رائے نے13رنز کی اننگز کھیلی۔
سمیر منہاس نے انڈر 19 ایشیا کپ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
محمد ریان نے12اورادش سوری نے8رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے242 رنز کا ہدف دیا،احمد حسین65 رنز کیساتھ نمایاں رہے،سمیر منہاس نے 44 اور حمزہ ظہور نے 42 رنز بنائے۔

11 رنز اور 4 وکٹیں حاصل کرنے پر عبدالسبحان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
