بگ بیش لیگ 15 کے ایک اہم میچ میں سڈنی تھنڈرز کے آل راؤنڈر شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح کی راہ ہموار کردی۔
شاداب خان نے بیٹنگ میں ذمہ دارانہ اندازاپناتے ہوئے 34 رنز کی عمدہ اننگزکھیلی، جس میں دو دلکش چوکے اور ایک شاندارچھکا شامل تھا انکی اننگزنے ٹیم کے مجموعی اسکورکومستحکم کرنے میں اہم کردارادا کیا۔
بیٹنگ کے ساتھ ساتھ شاداب خان نے بولنگ میں بھی اپنی مہارت کا بھرپورمظاہرہ کیا انہوں نے مقررہ اوورزمیں مؤثر بولنگ کرتے ہوئے دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں، جس سے حریف ٹیم دباؤ کا شکارہو گئی۔
ارجنا راناٹنگا کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
شاداب کی اس کارکردگی کے باعث سڈنی تھنڈرزنے میچ میں واضح برتری حاصل کرلی، میچ کے دوران شاداب خان کی فیلڈنگ بھی قابلِ تعریف رہی جبکہ ان کی ہمہ جہت کارکردگی نے ٹیم کے حوصلے بلند کئے۔
شائقینِ کرکٹ اورماہرین کی جانب سے شاداب خان کی اس شاندار پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے، جو بگ بیش لیگ میں ان کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔
