آسٹریلوی ٹی وی کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن ریکل کارپانی طویل بیماری کے بعد 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ریکل کی بہن، گلوکارہ جارجیا کارپانی نے انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اہلِ خانہ کی جانب سے اس غمگین خبر کا اعلان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ریکل کے والدین، ٹونی اور گیئل کارپانی، اپنی بیٹی کی موت پر گہرے دکھ میں ہیں اور انہیں ایک نہایت عزیز اور قابل احترام فرد کے طور پر یاد کرتے ہیں۔
اکشے کھنہ کی بے نظیر اور زرداری کے ساتھ تصویر دھریندر تنازعے کے دوران وائرل
اہلِ خانہ کے مطابق ریکل کارپانی 7 دسمبر کو انتقال کر گئیں، ان کی بیماری اور موت کی تفصیلات میڈیا میں زیادہ نہیں آئیں، لیکن خاندان نے کہا کہ انہوں نے اس بیماری کا مقابلہ ہمت اور صبر کے ساتھ کیا۔
اہلخانہ کے مطابق ریکل کارپانی کی آخری رسومات جمعہ، 19 دسمبر کو ادا کی جائیں گی، جس میں صرف قریبی اہلخانہ اور دوست شرکت کریں گے۔ اس موقع پر خاندان نے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے مزید بیانات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ریکل کارپانی نے آسٹریلوی ٹیلی وژن میں ایک طویل اور کامیاب کیریئر بنایا اور بعد میں امریکی پروڈکشنز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار راب رینر اور ان کی اہلیہ کی لاشیں برآمد
ریکل کارپانی اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک ایسی شخصیت بھی تھی جو سماجی اور سیاسی امور پر کھل کر آواز بلند کرتی رہیں، خصوصاً خواتین کے حقوق کے فروغ کی سرگرم حامی تھیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی مسائل، بشمول اسرائیل فلسطین تنازع، پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہیں۔
