کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.2 ، گہرائی 12 کلومیٹر جبکہ مرکز کراچی سے 87 کلومیٹر دور سومیانی میں تھا۔
ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
اس سے قبل سبی اور گرد و نواح میں بھی زلزلہ آیا ، جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
