لندن: انگلینڈ میں ڈاکٹرز نے کم تنخواہوں اور کام کے لیے مشکل شرائط کے خلاف 17 سے 22 دسمبر تک ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ میں ڈاکٹرز کے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے۔ جس کے بعد ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹرز نے برطانوی حکومت کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کو مسترد کر دیا۔
ڈاکٹرز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ تنخواہیں اور کام کے حالات ناقابل قبول ہیں۔ جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
ہڑتال کے دوران اسپتالوں اور طبی مراکز میں معمول کی سروسز متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے سپر فلو سے متعلق خبر دار کر دیا
رپورٹس کے مطابق حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ مریضوں کو صرف ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
