موسمی انفلوئنزا (influenza pakistan)میں اضافہ ہونے پرقومی ادارہ صحت (NIH)کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔
بچوں،بزرگوں اور حاملہ خواتین کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موسمی انفلوئنزا تیزی سے بڑھ رہا ہے،فلوسیزن میں شدت آسکتی ہے۔
ملک میں سپر فلو کے کیسز میں اضافہ، علامات بھی سامنے آ گئیں
انفلوئنزا ایک شدید وائرل سانس کی بیماری ہے ،انفلوئنزا اے اور بی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جو سالانہ وباؤں کا باعث بنتی ہے۔
بیمار شہری رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں،بخار، کھانسی، نزلہ کی صورت میں فوری آرام اور احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے سپر فلو سے متعلق خبر دار کر دیا
ایڈوائزری میں سانس اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام ہاتھ دھوئیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔
