آئی سی سی نے نومبر 2025ء کے مینز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے نومبر کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پر یہ ایوارڈ جیتا۔
بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں اسپنر سائمن ہارمر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گی
سائمن ہارمر نے بھارت کو وائٹ واش کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، واضح رہے کہ پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز اور بنگلا دیش کے تاج الاسلام بھی ایوارڈ کیلئے نامزد تھے۔
