سڈنی فائرنگ واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہو گا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی کی تصدیق کی ہے۔
سڈنی بیچ فائرنگ؛ حملہ آور کو قابو کرنے والے مسلم ہیرو کون؟
ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا۔ رسپانس سیکشن میں پولیس افسرز اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی کے ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 16 افرد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔
