گوجرانوالہ: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا ’بو‘ چوری ہو گیا۔ پولیس نے کتا چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔
قومی ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے کہا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے باہر سے کتے کو اٹھا کر لے گئے۔ پولیس نے پالتو کتے کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اور کتے کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ندا ڈار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے کتے کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ اپنے دوست “بو” کے ساتھ خوبصورت وقت گزارا۔ کتے صرف پالتو جانور نہیں، بلکہ خاندان کے حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ کتوں کی غیر مشروط محبت اور وفاداری زندگی کو روشن بنا دیتی ہے۔
View this post on Instagram
